ارجن کپور کیخلاف کوئی بولا تو میرے ہاتھوں قتل ہوجائیگا :پرینیتی

ممبئی(روزنامہ یوکے ٹائمز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ اداکار ارجن کپور کے خلاف کسی نے کچھ کہا تو میں اسے قتل کر دوں گی۔ بالی ووڈ میں فلم   عشق زادے    سے ایک ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دونوں اداکار اب جلد ہی ایک اورنئی فلم   سندیپ اور پنکی فرار   میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے جب انٹرویو کے دوران پرینیتی سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ارجن بہت زیادہ خوش قسمت ہے جسے میرے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ ارجن کے ساتھ میری دوستی ایسی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو بہت تنگ کرتے ہیں، اگرکوئی بھی شخص ارجن کے بارے میں برا کہتا ہے یا اس کے خلاف کوئی بھی بات کرتا ہے تو میں اس کے دفاع میں سامنے آجاتی ہوں، میں اس کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں سن سکتی جب کہ میری دوستی ایسی ہے کہ اگر ارجن کے خلاف کسی نے زیادہ غلط بات کہی تو میں اسے قتل بھی کرسکتی ہوں۔