میچ کے کامیاب انعقادپر سکیورٹی فورسزاور پاکستان کرکٹ بورڈ کومبارک باد دیتا ہوں:سرفراز احمد

لاہور (روزنامہ یوکے ٹائمز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکا کہناتھا کہ میچ کے کامیاب انعقاد پر سیکورٹی فورسز،پاکستان کرکٹ بورڈاورعوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں ،ٹیم میں شامل نئے لڑکے بہت محنت کررہے ہیں امیدہے کہ ملک سے باہر بھی جیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ کی اہمیت کا اندازاہمیں شروع سے ہی تھا ،ایک وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور احمد شہزاد نے ٹیم کوبہترین آغاز فراہم کیا،جبکہ شعیب ملک اور باﺅلر نے اچھا پرفارم کیا۔تقریب تقسیم انعامات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نئے چہر ے آرہے ہیں جو پاکستان کے لئے نیک شگون ہے امیدہے یہ لڑکے پاکستان سے باہر جا کر بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔
کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم فٹنس کی اوپر بھر پور توجہ دے رہے ہیں،کچھ خامیاں ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔