بلاک بسٹر فلم ’’منا بھائی‘‘ کے آئندہ سیکوئل کے حوالے سے اہم انکشاف

ممبئی (روزنامہ یوکے ٹائمز)  بالی وڈ سپر سٹار سنجے دت نے بلاک بسٹر فلم ’’منا بھائی‘‘ کے آئندہ سیکوئل کے حوالے سے اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ فلم منا بھائی سلسلے کی اگلی فلم کا عنوان ’’منا بھائی چلے امریکا ‘‘نہیں ہو گا۔ اداکار سنجے دت کا فلم’’ بھومی ‘‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ فلم منا بھائی کے سلسلے کی اگلی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے لیکن اس کا عنوان’’ منا بھائی چلے امریکا نہیں ‘‘ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلمساز راج کمار ہیرانی میری زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سلسلے کی اگلی فلم کی عکسبندی شروع کریں گے اور امید ہے کہ فلم آئندہ سال مکمل ہو جائے گی۔