آزادی کپ،پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنا لیے،فخرزمان پہلے ہی اوور میں آوٹ

لاہور (روزنامہ یوکے ٹائمز)  لاہورآزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ایک اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 12رنز بنا لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ،فخر زمان نے پہلی ہی دو گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوکے دے مارے لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے کامیاب نہیں ہوئے اور کیچ آوٹ ہو گئے۔
اس سے قبل ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے اور یقینا ایک تاریخی لمحہ جس کے باعث وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ میچ کیلئے ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، گرانٹ ایلیٹ، تھیسارا پریریا، ٹم پین، بین کٹنگ، ڈیرن سیمی، مورنی مورکل اور عمران طاہر شامل ہیں۔