پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ،میچ سے پہلے بڑا سرپرائز دوں گا، نجم سیٹھی

لاہور (روزنامہ یوکے ٹائمز)  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ،میچ سے پہلے بڑا سرپرائز دوں گا، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آئی ہے جس پر بہت خوشی ہو رہی ہے ،غیر ملکی کھلاڑی کہتے ہیں ہم پاکستان کیلئے آئے ہیں،نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی کہتے ہیں کرکٹ ہار یا جیت نہیں،ہم صرف پاکستان کیلئے آئے ہیں۔