با ہو بلی کے بر بھاس اور عاشقی ٹو کی شر دھا کپور نے ایک ہو نے کا فیصلہ

ممبئی(روزنامہ یوکے ٹائمز)  عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے پربھاس نے اب اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کر لیا ہے۔ باہو بلی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار پربھاس ہدایت کار سوجیت کی نئی سائنس فکشن فلم ’ساہو‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں جب کہ فلم میں ان کے ساتھ کم عمری میں بالی ووڈ پر اپنی دھاک بٹھانے والی ادکارہ شردھا کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ساہو‘ ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی جس کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے والے دونوں اداکاروں نے زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے پروفیشنل ٹیوٹر رکھ لیے ہیں جو اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے وقت سیٹ پر بھی موجود ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق پروفیشنل ٹیوٹر کی موجودگی کے باوجود دونوں اداکاروں میں ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت شردھا کپور اپنے ساتھی اداکار کو ہندی سکھانے میں مدد فراہم کریں گے جس کے بدلے پربھاس انہیں تیلگو بولنے میں مدد دیں گے۔دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ شردھا کپور فلم ’ساہو‘ میں ڈبل رول میں نظر آئیں گی جب کہ وہ ایک بولڈ لڑکی کا کردار ادا کریں گی اور اپنے دوسرے کردار میں وہ شرمیلی لڑکی کے طور پر دکھائی دیں گی۔