زائرہ محنتی ،ذہین اور جلد سیکھنے والی اداکارہ ہے :عامر خان

ممبئی  (روزنامہ یوکے ٹائمز) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے ’دنگل‘ کے بعد’سیکرٹ سپرسٹار‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زائرہ وسیم کی صلاحیتوں کا کھل کر اعتراف کیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامرخان نے کہا کہ زائرہ کا میوزک یا پہلوانی سے کوئی تعلق نہیں لیکن اپنے کردار میں حقیقی جان ڈالنے کے لئے نوعمر اداکارہ نے پہلوانی اور گٹار بجانا سیکھا ۔ زائرہ میں سیکھنے اور محنت کرنے کی کوالٹی بہت زیادہ ہے اور وہ ایسا اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کے لئے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے ایک تربیت کے بعد موسیقی اور گلوکاری سیکھی ہے جبکہ اس نوعمر اداکارہ نے میگھنا مشرا کے ساتھ ریہرسل کے دوران بہت ہی جلد میوزک اور گائیکی کو سمجھ لیا ۔واضح رہے کہ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سیکرٹ سپر سٹار میں مسٹر پرفیکٹشنٹ بھی اہم کردار نباہ رہے ہیں ٗجو 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی۔