پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے، بیرونی ممالک کو اسلام آباد پر تنقید بند کرنا ہوگی: جیریمی کوربن

لندن(روزنامہ یوکے ٹائمز)  برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور دوسرے ممالک کو اس پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔
ایک خصوصی انٹرویو میں لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور اس پر باہر سے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔تمام ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہو گا اور اس بات کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔لیبر پارٹی کے سربراہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد میں اضافے کی نئی پالیسی افغانستان کے بارے میں ان کی ناکام پالیسی کا تسلسل ہے اورمیں اس کی حمایت نہیں کرتا، افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات ہیں۔