فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد اب باکسر عامر خان نے کس معروف ترین پاکستانی لڑکی کا رخ کرلیا؟

لندن   (روزنامہ یوکے ٹائمز)  باکسر عامر خان کی اپنی اہلیہ سے انتہائی بھونڈے طریقے سے علیحدگی کے چرچے زبان زدِ عام ہیں جبکہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی عیاشیوں کی دھوم بھی پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے لیکن اب موصوف نے ایک پاکستانی ماڈل علیزہ گبول پر ڈورے ڈالنا شروع کردیے ہیں۔ ویب سائٹ پڑھ لو کی رپورٹ کے مطابق باکسر عامر خان آج کل علیزہ گبول پر فریفتہ نظر آرہے ہیں اور ان کی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویروں پر ’پیار بھرے‘ تبصرے کرتے پائے جاتے ہیں۔ علیزہ گبول نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تو عامر خان سب سے پہلے اس پوسٹ پر آئے اور ماڈل گرل کو کیوٹ قرار دے دیا۔ علیزہ گبول نے ایک اور تصویر شیئر کی اور لکھا ” موسم بدلتے رہتے ہیں، لوگ اکٹھے پرورش پاتے ہیں اور پھر علیحدہ بھی ہو جاتے ہیں، لیکن زندگی چلتی رہتی ہے، تم بالکل ٹھیک رہو گے، جو ہوا اسے قبول کرلو“۔
 علیزہ گبول نے یہ تبصرہ شاید عامر خان کیلئے ہی کیا تھا کیونکہ اگر ان کے حالات دیکھے جائیں تو ماڈل گرل کا اشارہ انہی کی طرف جاتا محسوس ہوتا ہے۔ اس الزام کو تقویت اس لیے بھی ملتی ہے کیونکہ یہ پوسٹ شیئر ہوتے ہی عامر خان ایک بار پھر تبصرے کیلئے موجود تھے۔ عامر خان کے پیار بھرے تبصرے کی دیر تھی کہ علیزہ کی طرف سے بھی فوری طور پر جواب آیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی متحرک ہوگئے اور علیزہ کو عامر خان سے بچ کر رہنے کے مشورے دینے لگے۔
 عامر خان ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آج (بدھ کو) داتا دربار پر حاضری دی ہے۔ دربار پر حاضری سے قبل برطانوی باکسر نے علیزہ گبول کی ایک ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ سے شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔