حکومت برطانیہ سے الطاف کی حوالگی کامطالبہ کرے،الطاف شاہد

اولڈہم (روزنامہ یوکے ٹائمز)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آج بھی اپنے افریقن نیٹ ورک کے زریعے کراچی کی جیلوں میں دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور انکے زریعے سپرنٹنڈنٹ جیل کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں اور سرکاری ملازمین کو دھمکانے کی کوشش کرتے ہوئے اداروں کے کام میں مداخلت کے مرتکب ہیں .انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ برطانیہ کی حکومت سے صدائے احتجاج بلند کرے اور مطالبہ کرے کہ الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکی اس غدار وطن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے.پاکستان میں جو بھی انکے سہولت کار ہیں انہیں فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے.انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اس سلسلے میں سکیورٹی اور حکومتی اداروں سے ہر قسم کا تعاون اور معلومات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اگر انکا محاسبہ نہ کیا گیا تو یہ پھر متحد ہو کر بالخصوص کراچی اور پاکستان کا امن تباہ و برباد کرنے کے لیے بیرونی ملک دشمن طاقتوں سے ملکر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے حرکت میں آ جائیں گے ۔