عالمی شہرت یافتہ رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد(روزنامہ یوکے ٹائمز) برازیل کے عالمی شہرت یافتہ رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل کھلاڑی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کچھ دیر بعد عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرز صبح پاکستان پہنچے جہاں پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف سے ملاقات کے بعد کھلاڑی اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں وہ کچھ دیر بعد عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلیں گے جب کہ میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے برازیل کے رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل فٹبالرز کراچی کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی نمائشی میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے، کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز، برطانیہ کے ریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈ کے جارج بوٹنگ اور پرتگال کے لوئس بوامورٹ شامل ہیں۔