بھارت میں ایک اور مسلمان لڑکی زیادتی کا نشانہ

لکھنؤ (روز نامہ یوکے ٹائمز) بھارت میں ایک اور مسلمان لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ لکھنؤ سے چندی گڑھ جانے والی ٹرین میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمان خواتین کا گھر سے باہر نکلنا عذاب ہوگیا، مودی کے ترقی پذیر بھارت میں ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا۔ چلتی ٹرین میں مسلمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار نکلا، لکھنؤ سے چندی گڑھ جانے والی ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے مسافر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔گارڈ نے پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو دیگر مسافروں نے پولیس اہلکار کی درگت بنادی۔ پولیس نے ملزم کو عوام کے نرغے سے نکال کر حوالات میں بند کردیا، مذکورہ مسلمان لڑکی کا تعلق میرٹھ سے ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔